واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے زمبابوے میں فوج کے اقدامات اور صدر رابرٹ موگابے کو گھر میں نظر بند کئے جانے پر تشویش کااظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں فوج اور سیاسی رہنماؤں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اختلافات فوری طور پر ختم کرکے حالات معمول پر لائے جائیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ زمبابوے کے رہنما تحمل کا مظاہرہ اور قانون کا احترام کریں، موجودہ
صورتحال میں شہریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔گزشتہ زور سے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں فوجی ٹرک اور ٹینک موجود ہیں، صدر موگابے کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کی گئی اور انہیں تحویل میں بھی لے لیا گیا۔زمبابوے کی فوجی ترجمان نے اس اقدام کے حوالے سے واضاحتی بیان بھی جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ رابرٹ موگابے کا تختہ نہیں الٹا، ان کے گرد موجود جرائم پیشہ افراد ہدف ہیں۔