ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ایام کے دوران ایران اور عراق کے بہت بڑے علاقے میں بڑا زلزلہ آئیگا۔ اس سے خلیجی ممالک بھی متاثر ہونگے تاہم خلیجی ممالک کے سرکاری اداروں نے اس قسم کے زلزلے کے دعوں کی تردید کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی
جیولوجیکل سروے بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر زہیر نواب کا کہناہے کہ امریکی ماہرین کا یہ دعوی ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے دلائل کے ذریعے ثابت کیا کہ امریکی جو کچھ کہہ رہے ہیں سائنٹیفک اصولوں کے مطابق اس کا وقوع پذیر ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔ انہوں نے یہ بھی اطمینان دلایا کہ سعودی عرب زلزلوں کے دائرے سے خارج ہے۔