دوحہ(این این آئی)قطر اور عرب ممالک بحران خاتمے کے لیے سرگرم ترک صدر طیب اردوان نے کویتی امیر سے ملاقات کی،جس کے بعد وہ قطر روانہ ہوگئے ،کویتی خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد سے ملاقات کی،
جس میں قطر تنازع، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کی گئی۔ترک صدر خلیجی بحران حل کرانے قطر بھی جا رہے ہیں، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں سعودی عرب، بحرین، یوایای اور مصر نے5 جون سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے ہوئے ہیں۔