بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب ،نقاب نہ کرنے پربھائی کابہن کے ساتھ لرزہ خیز سلوک،مملکت میں ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) چہرہ نہ ڈھانپنے پر بہن کے ساتھ غیر معمولی تشدد کے واقعہ نے سعودی معاشرے میں گرما گرم بحث چھیڑ دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی خاتون نے واٹس ایپ پر پیغام میں واضح کیا کہ ایک بھائی نے اپنی بہن کے چہرے کی ہڈی صرف اس بات پر توڑ ڈالی کہ اس نے اپنا چہرہ نہیں ڈھانپا تھا ۔ اس حادثہ کے بعد بہن کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ لڑکی نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی کہ اسے اپنے بھائی کیخلاف پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی رپورٹ واپس لینے کیلئے زبردست دباؤ کا سامنا ہے۔ کئی سعودی خواتین نے چہرہ نہ

ڈھاپنے پر لڑکیپر ہونیو الے تشدد کی یہ کہہ کر حمایت کی کہ نہ وہ دین اور معاشرے کی روایت کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوتی اور نہ ہی اسے یہ دن دیکھنا پڑتا۔ دوسری جانب نقاب کی فرضیت کے دلائل دینے والوں کو چیلنج کردیاگیا ہے ۔ دسیوں شہریوں اور خواتین کا کہنا تھا کہ نقاب لینا شرعاً ضروری نہیں لہذا اسے شرعی خلاف ورزی نہیں کہا جاسکتا۔ سماجی روایت بے شک ہے۔ بعض خواتین کا کہناتھا کہ حجاب کا حکم قرآن میں آیا ہے ، سعودی عرب جیسی اسلامی ریاست میں حجاب کے فرض نہ ہونے کے فلسفیانہ دلائل دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…