پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

ختم نبوت قانون،امریکہ نے ایسا مطالبہ کردیا کہ پاکستانی عوام غصے سے آگ بگولا ہوگئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہے وہ توہین رسالت کے قوانین کو منسوخ کردے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق جنیوا میں منعقدہ اجلاس میں عالمی ادارے یونیورسل پریوڈک رویوی (یو آر پی) کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد امریکا کی نمائندگی کرنے والے جیز بریسٹن اسٹریسٹ کا کہنا تھا کہ

توہین رسالت کے قانون اور سزائیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، اس قانون کو جتنی جلدی ہوسکے منسوخ کر کے نیا قانون نافذ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے سفارش کی کہ پاکستانی حکومت ختم نبوت کے معاملے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف تفتیش کرے اور سیکیورٹی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔جیز برسٹین کا کہنا تھا کہ ہمیں بین الاقوامی این جی اوز کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسی پر تشویش ہے جس کے ذریعے غیر تشدد پسند فلاحی اداروں کے کاموں پر پابندی عائد کی گئی۔برطانیہ کی نمائندگی کرنے والی میرام شارمن کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کی آزادی کا فقدان ہے اور خواہش کرتے ہیں کہ پاکستان میں موجود دیگر مذاہب کے لوگ بھی امتیازی سلوک کے بغیر انتخابات میں آزادانہ حصہ لے سکیں اور اقلیتوں کے لیے ایک قومی کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں دیگر چھوٹے مذاہب کے لوگوں کی بھی نمائندگی موجود ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ سزائے موت کے قانون پر نظر ثانی کرے اور اسے صرف حساس نوعیت کے جرائم کو مخصوص کرنے کے لیے استعمال کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…