نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلم نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزام میں گرفتار تمام افراد کے خلاف مروجہ کارروائی کی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو میں عبداللہ المعلم نے کہا کہ کرپشن الزام میں کتنے افراد زیر حراست ہیں، ان کی صحیح تعداد کا علم نہیں۔
انہوں نے یمن کے معاملے پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ سعودی اتحاد حدیدہ کو چھوڑ کر تمام یمنی بندر گاہوں کی ناکہ بندی ختم کر دے گا ۔سعودی سفیر نے یہ بھی کہا کہ جب تک اقوام متحدہ تصدیق نہ کر دے کہ حدیدہ بند گارہ پر ہتھیار نہیں پہنچائے جا رہے، اسے نہیں کھول سکتے۔