برلن(این این آئی)جرمنی میں چانسلر انجیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یْو) کی عوامی حمایت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے میں بتایاگیاکہ سی ڈی یْو کی مقبولیت محض تیس فیصد رہ گئی ہے۔ چوبیس ستمبر کے الیکشن میں میرکل کی سیاسی
جماعت بتیس فیصد سے زائد ووٹ لے کر ملکی پارلیمان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنی تھی۔ میرکل نئی حکومت کی تشکیل کے لیے گرینز پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کرنے والی ہے۔ ان مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں نئے عام انتخابات کرائے جائیں گے۔