پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

خاموش ٹریپ،سعودی شہزادوں کی گرفتاری ،کب اور کیسے ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی، حیرت انگیزانکشافات

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں شہزادوں اور وزرا ء کی گرفتاری کے معاملے پر مغربی میڈیا نے اندرونی کہانی سامنے لانے کا دعویٰ کردیا۔مغربی میڈیا کے مطابق ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل ریٹز کارلٹن نے 4 نومبر کو اپنے مہمانوں کو خط لکھا، جس میں کہا گیا تھا کہ

مقامی حکام کی جانب سے غیر متوقع بکنگ کرائی گئی ہے، حالات نارمل ہونے تک مہمانوں کو ٹہرایا نہیں جاسکے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل کی جانب سے خط ملنے والے افراد کو حالات کی نازکت کا احساس ہو گیا تھا کیونکہ ہوٹل انتظامیہ نے پہلے ہی صفائی مہم شروع کررکھی تھی، یوں چند گھنٹوں بعد ہی اہم شخصیات کو دھر لیا گیا۔مغربی میڈیا کے دعویٰ کے مطابق بعض شہزادوں اور دیگر افراد کو میٹنگ کا کہہ کر اور دیگر کو گھروں سے حراست میں لیا گیا، شہزادہ مطعب ریاض میں فارم ہاوس میں تھے، انہیں ولی عہد سے میٹنگ کا کہہ کر بلایا گیا، گھر والوں کو صرف ایک مختصر کال کرنے کی اجازت دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر سیاسی اور بزنس شخصیات کی گرفتاری ریاض اور جدہ سے ہوئی، گرفتار افراد کو مختلف مقامات سے جہازوں اور گاڑیوں میں لا کر عارضی جیل ( ریاض کے فائیواسٹار ہوٹل ) منتقل کیا گیا، زیر حراست افراد کو اب فون کی اجازت نہیں ہے اور ہوٹل میں کوئی شخص آ جا نہیں سکتا۔مغربی میڈیا کے مطابق خبر پر شاہی عدالت کی جانب سے فوری تبصرہ سامنے نہیں آسکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…