ریاض ( آن لائن ) سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ بیٹی کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ بیٹی کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ صاحبزادی ریم کو گزشتہ روز خاموشی سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد ریم کو ملک بدر
کر دیا گیا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ریم ملک بدر ہونے کے بعد کس ملک روانہ ہوئی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کی تاریخ میں سعودی شاہی خاندان کی کسی خاتون کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ یہ گرفتاری بھی انسداد کرپشن مہم کے تحت عمل میں آئی۔ اس گرفتاری کے بعد شاہی خاندان کے افراد اور حکومتی عہدوں پر براجمان شخصیات کو مزید خوف میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو سعودی عرب کی تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی کے دوران 11 سعودی شہزادوں سمیت کئی حکومتی شخصیات کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان افراد کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد میں سب سے بڑا نام شہزادہ ولید بن طلال کا ہے۔ ولید بن طلال کی گرفتاری کے بعد اب ان کے اہل خانہ کیخلاف بھی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔