واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان وافغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی ایلس ویلز نے کہاہے کہ پاکستان کو معلوم ہے کہ امریکہ افغانستان سے نہیں جا رہا اور ہم طالبان کو شکست دینے کے لیے پْر عزم ہیں، نتیجتاً بہت سے اندازے بدل جائیں گے،امریکی نشریاتی ادارے سے
خصوصی بات چیت کرتے ہوئے پاکستان وافغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان کو معلوم ہے کہ امریکہ افغانستان سے نہیں جا رہا اور ہم طالبان کو شکست دینے کے لیے پْر عزم ہیں، نتیجتاً بہت سے اندازے بدل جائیں گے، ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے افغانستان میں اپنی قومی سلامتی کے حوالے سے جائز اہداف ہیں اور ہمارا موقف ہے کہ ان اہداف کو حاصل کرنے کا بہترین طریقہ مذاکرات ہیں اور طالبان پر دباؤ ڈالنا کہ مذاکرات کی میز پر آنے کا وقت آگیا ہے،نمائندہ خصوصی، ایلس ویلز نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے آج کی دنیا میں دفاعی اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے درحقیقت ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایسے گروہوں کے باعث پاکستان کا اعتدال پسند معاشرہ اور مذہبی رواداری متاثر ہوئی ہے پاکستان میں بطور معاشرہ تبدیل ہو رہا ہے ان میں سے کچھ منفی تبدیلیوں پر کچھ حلقوں میں تحفظات ہیں،امریکی نمائندہ خصوصی نے ایک بار پھر امریکی مؤقف دہرایا کہ دہشت گرد گروہ پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، چاہے وہ حقانی نیٹ ورک ہو یا جیش محمد یا لشکر طیبہ ہوں۔