برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فورسز اور افغانستان میں نیٹو مشن کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے کہاہے کہ آئندہ برس افغان فورسز طالبان کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دیں گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ 2018میں جارحانہ کارروائیاں
کرتے ہوئے متعدد تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے بھی افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ آئندہ برس افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کی تعداد تیرہ ہزار سے بڑھا کر سولہ ہزار کر دی جائے گی۔