ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ولید بن طلال کی بیٹی کو ملک بدر کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ بیٹی کو گرفتاری کے بعد ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ ایران کے خبر رساں ادارے پریس ٹی وی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ولید بن طلال کی 21 سالہ بیٹی کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا ہے، ٹی وی ذرائع کے مطابق ان کی اکیس سالہ بیٹی ریم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، یہ گرفتاری نہایت خاموشی سے کی گئی، ریم کو گرفتاری کے بعد ملک بدر کر
دیا گیا ہے، ٹی وی کا کہنا ہے کہ ولید بن طلال کی بیٹی ریم کس ملک روانہ ہوئی ہے اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب میں کسی شاہی خاندان کی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ گرفتاری کرپشن کے خلاف مہم کے تحت کی گئی، اس گرفتاری کے بعد شاہی خاندان کے افراد اور حکومتی عہدوں پر تعینات شخصیات خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں، یاد رہے کہ چند روز قبل گیارہ شہزادوں اور کئی حکومتی شخصیات کو گرفتار کیا گیا جن پر کرپشن کے الزامات تھے۔