واشنگٹن (آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس سے تشویش کی ایک لہر جنم لیتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپک اجلاس میں شرکت کے لیے دانانگ پہنچنے سے قبل انہوں نے صحافیوں سے یہ
بھی کہا کہ ریاض حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے یہ اقدامات نیک نیتی پر مبنی ہیں۔ ٹلرسن نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ دو روز قبل ہی ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق یہ پیش رفت خطے پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے، یہ بات آئندہ کچھ دنوں میں واضح ہو جائے گی۔