اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں پر آئندہ ماہ پیرس میں ہونیوالی دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں پر آئندہ ماہ پیرس میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس ہونے جا رہی ہے جس کے منتظمین نے اس بار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ منتظمین کا یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ ان کے گزشتہ سال ہونے والی کانفرنس میں معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔
اس معاہدے میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے اقدامات کرنے کو کہا گیا تھا۔ مریکہ کے ساتھ نیکاریگوا ایک ایسا ملک تھا جو اس معاہدے سے متفق نہیں تھا تاہم اس نے ایک ماہ قبل اس پر دستخط کر دیئے تھے۔ دوسری طرف شام نے بھی گزشتہ دنوں اس معاہدے میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس بار امریکہ دنیا کا واحد ملک ہے جسے اس کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ یہ کانفرنس 12دسمبر کو ہونے جا رہی ہے جس میں 100سے زائد ممالک اور غیرسرکاری تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔