ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت میں آفت ٹوٹ پڑی،لوگوں کو گھروں میں محصور رہنے کا مشورہ، حالات قابو سے باہرہوگئے

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت پورا شمالی بھارت گہری کہر اور اسموگ یعنی دھند کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متا ثر ہوئے ہیں۔ دارالحکومت دہلی اور اس کے مضافاتی علاقے اور ہریانہ وپنجاب بری طرح متاثر ہیں۔ خاص طور پر صبح کے وقت کچھ فاصلے تک دیکھنا بھی ممکن نہیں رہا۔فضائی، ریل اور سڑک کے رابطے خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ نئی دہلی کے پالم ائیرپورٹ پر ایک سو پچاس کلومیٹر سے آگے دیکھ پانا مشکل ہے

جس کے نتیجے میں بہت سی پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق محکمہ ریلوے کے ایک سینیر اہل کارنے بتایاکہ 120 ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے اور 94 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ۔دہلی اور اس کے مضافات اور ہریانہ وپنجاب میں اسکولوں کو اتوار تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔علی گڑھ میں صبح کے وقت دھند کے باعث ایک ٹریفک میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جبکہ متھرا میں 150 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین درجن افراد زخمی ہوئے۔ جن میں سے نصف درجن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے دہلی کو گیس چیمبر سے تشبیہ دی ہے۔ دہلی حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر طاق او رجفت کے فارمولے پر گاڑیاں چلانے کے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے۔نیشنل گرین ٹریبیونل نے دہلی، ہریانہ، پنجاب، یو پی اور راجستھان کے آلودگی پر کنٹرول سے متعلق اداروں سے وضاحت طلب کی ہے۔دھند کی وجہ سے بچوں، بزرگوں، بیماروں اور حاملہ خواتین کو سب سے زیادہ پریشانی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صورت حال اور سنگین ہو سکتی ہے۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ان سے صبح کی سیر بھی چند دنوں کے لیے معطل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔دہلی اور اس کے مضافات میں دھند کی ایک بڑی وجہ ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو نذر آتش کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…