منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا مسعود اظہر کا بھتیجاساتھیوں سمیت شہید، ان سے کس ملک کا اسلحہ ملا،بھارتی فوج کا مضحکہ خیز دعویٰ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر،نئی دہلی(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مضحکہ خیز الزام عائد کیا ہے کہ مولانا مسعود اظہر کے بھتیجے اور اس کے ساتھیوں سے امریکی ،روسی اور نیٹو افواج کے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں ۔وادی میں انسپکٹر جنرل پولیس منیر احمد خان وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ(جی او سی) میجر جنرل بی ایس راجو اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے انسپکٹر جنرل روی دیپ سنگھ ساہی نے مشترکہ

نیوز کانفرنس کرکے میڈیا کو اگلر میں مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے پاکستان سے مسعود اظہر کے بھتیجے طلحہ رشیدکی لاش لے جانے کی گذارش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح تصادم کے مقام سے امریکی ساخت ایم 4 کاربائن رائفل اور روسی ساخت اے کے 74 سمیت متعدد ہتھیار برآمد کئے گئے ۔ منیر خان نے کہا ہمارا آپریشن انتہائی کامیاب رہا۔ اس میں تین جنگجووں کو شہید کیا گیا۔ بدقسمتی سے ہمارا ایک جوان ہلاک ہوا۔ جیش محمد کے اسی گروپ نے گذشتہ روز ہماری ناکہ پارٹی پر حملہ کیا تھا جس میں ریاستی پولیس کا ایک اہلکارمارا گیاتھا۔وکٹر فورس جی او سی میجر جنرل بی ایس راجو نے کہا اس آپریشن کی خاص بات ایم 4 کاربائن کی برآمدگی ہے۔ اس کے علاوہ اے کے 74 برآمد کی گئی۔ ایم 4 کاربائن ایک امریکی ساخت ہتھیار ہے ،یہ ہتھیار پاکستانی فوج کی خصوصی فورسز استعمال کرتی ہے۔انہوں نے کہاایم4کاربائن فی الوقت نیٹو افواج کے پاس ہے،ہمارا یہ ماننا ہے کہ یہ ہتھیار پاکستانی فوج نے ہی جیش محمد کے جنگجوؤں کو دیا ہے، اس سے پاکستانی فوج اور جیش محمد کی مشترکہ سازش عیاں ہوجاتی ہے۔ اے کے 74 روسی ساخت ہتھیار ہے۔ تاہم منیر خان نے کہا کہ یہ ہتھیار (ایم 4 کاربائن)جیش محمد جنگجووں کے ہاتھوں میں کیسے آیا، اس کی تحقیقات ہورہی ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ضبط شدہ ہاتھیوں کی نمائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کیاچھی طرح سے تحقیقات کریں گے کہ یہ ہتھیار جیش محمد کے جنگجوؤں کے ہاتھوں میں کس طرح آیا،اور اس معاملے کو متعلقہ سفارتخانوں سے بھی اٹھایا جائے گا،یہ مکمل تحقیقات کا موضوع ہے۔انہوں نے کہا اس ہتھیار کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا اور اس کا رکھ رکھاو ایک مشکل کام ہے۔ اس ہتھیار کو چھپا کر لے جانا بھی مشکل ہے۔

اس طرح کے دو تین ہتھیار آگئے ہیں، ایک برآمد ہوگیا، دوسرے بھی برآمد ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے پاس موجود اطلاعات کے مطابق وادی میں اب بھی جیش محمد کے 16 سے 20 جنگجو موجود ہیں۔ منیر خان نے پاکستان کو مسعود اظہر کے بھتیجے کی لاش لے جانے کی گذارش کرتے ہوئے کہا پہلے بار انہوں نے کسی جنگجو کو قبول کیا ہے۔ اس کے لئے میں ان کا شکر گذار ہوں۔ ہم مناسب چینل کے ذریعے یہ معاملہ

پاکستان کے ساتھ اٹھائیں گے۔ ہم اس بار ان سے گذارش کریں گے کہ وہ لاش واپس لے جائیں۔ کیونکہ انہوں نے قبول کیا ہے کہ وہ پاکستانی ہے اور مولانا مسعود اظہر کا بھتیجا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کیا کہ کیا پاکستان اظہر مسعود کے بھتیجے کی لاش واپس لے گا کے جواب میں آئی جی نے کہا یہ فیصلہ اب ان کو کرنا ہے۔ ہم گذارش کریں گے۔ فوج کے بی ایس راجو نے مسلح تصادم کے بارے میں کہا اس آپریشن میں 44 راشٹریہ رائفلز ، 182 بٹالین سی

آر پی ایف اور پلوامہ پولیس نے حصہ لیا۔ سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کا آمنا سامنا گذشتہ شام قریب 6 بجے ہوا۔ اور رات کے دس بجے تک سبھی تین جنگجووں کو ہلاک کیا جاچکا تھا۔میجر جنرل بی ایس راجو نے 3 نومبر کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامہ نگاروں کو بتایا تھا جنوبی کشمیر میں جیش محمد کی نفری موجود ہے۔ ان کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ہم جیش محمد کے خلاف خصوصی کاروائیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جنوبی کشمیر میں جیش محمد کے جنگجووں کی تعداد دس سے پندرہ ہوسکتی ہے۔ سی آر پی ایف کے آئی جی نے نیوز کانفرنس میں کہا گذشتہ رات آپریشن کے دوران ایک بار پھر شدید پتھر بازی کی گئی۔ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے اہل ہیں۔ ہم کشمیری عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پتھر بازی کے مرتکب نہ ہوں۔ اس کے کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوتے ہیں۔دریں اثناء بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے

کہا ہے کہ فوج کا مقصد ملی ٹینسی کا خاتمہ کرنا ہے ، پھرچاہے مسعود اظہر کا بھتیجا ہو یا کوئی اور ہو۔نئی دلی میں ایک تقریب کے حاشیے پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران جنرل بپن راوت نے کہا کہ جموں کشمیر میں جنگجوؤں کاصفایا کرنے کیلئے فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔جنگجوؤں کے قبضے سے امریکی ساخت کی جدید رائفل برآمد ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہاہم آسانی کے ساتھ یہ بات

سمجھ سکتے ہیں کہعسکریت پسندوں کو کہاں سے حمایت مل رہی ہے ؟یہ واضح ہے کہ سرحد کے اس پار سے ۔فوجی سربراہ نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا، کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی، اگر جنگجو کوئی ایسی سرگرمی انجام دیتے ہیں جس سے لوگوں کے جان و مال کو خطرہ لاحق ہو، اگر وہ کسی عمارت، سیاسی تنصیب، پولیس اسٹیشن یا فوج کو نشانہ بناتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ عام شہری کو پریشانیوں میں مبتلا کررہے ہیں، ہماری یہ کوشش ہوگی کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے، ان کا خاتمہ کیا جائے۔جنرل بپن روات نے مزید بتایا کہ ہر اس شخص کو فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جو عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہوگا۔ ان کا کہنا تھاہمارابنیادی مقصد دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے ، چاہے مسعود اظہر کا بھتیجا ہو یا کوئی اور!ہمارا اس کے مذہب یا کسی اور چیز سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ ہماری توجہ ملی ٹینسی کے خاتمے پر مرکوز ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…