ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) کرپشن کے الزام میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں، وزرا اور حکومتی عہدیداروں سمیت تمام افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار تمام افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے ہیں۔سعودی عرب کے مرکزی بینک کے مطابق گرفتارافراد کی کمپنیاں معمول کے مطابق کام کر
رہی ہیں اور ملک میں جاری کرپشن کیخلاف مہم کا اثرمعیشت پر نہیں پڑیگا۔ اس حوالے سے تمام کمپنیوں اور بینکس کو معمول کے مطابق کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تمام وزرا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کمپنیاں معیشت میں اہم کردارادا کررہی ہیں، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنا سب سے اہم اور ضروری ہے۔