ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ پاگل بڈھے کو فوراً برطرف کرے ورنہ ۔۔۔! شمالی کوریا نے انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ ’پاگل بوڑھے شخص‘کو صدارت سے فورا ہٹایا جائے ورنہ واشنگٹن تباہی کیلئے تیار ہو جائے۔جنوبی ایشیاء کے 5 ممالک کے دورے پر

موجود امریکی صدر نے جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کیخلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس چیز کی ہرگز اجازت نہیں دینگے کہ ہمارے شہروں کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دی جائیں اور ہمیں جوہری ہتھیاروں سے خوفزدہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں وہاں کے شہری عقوبت خانے کی مانند زندگی بسر کرتے ہیں اور سرکاری ملازمین قیدیوں کی طرح کام کرتے ہیں۔امریکی صدر کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنماء کم جانگ ان نے کہا کہ بدنام سیاسی‘ رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے دنیا ایک عجیب و غریب صورتحال سے گزر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بوڑھا پاگل آدمی ہے ، امریکہ ٹرمپ کو فوری طور پر برطرف کر کے شمالی کوریا کیخلاف اپنی معاندانہ پالیسی ترک کرے اور تباہی کی دلدل میں پھنسنے سے بچے۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ جوہری تباہی نہیں چاہتا تو اس کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ اس حوالے سے فیصلہ کر لے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…