کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت نے جلال آباد میں پاکستانی سفارتکار کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی سفارت کار کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سفارتی اہلکاروں کی حفاظت کی ذمے داری حکومت کی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل فغانستان کے شہر جلال آباد میں تعینات پاکستان کے
سفارتکار کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔افغانستان میں موجود سفارتی ذرائع کے مطابق سفارتکار رانا نیر اقبال کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ مغرب کی نماز کی ادائیگی کے بعد اپنی رہائش گاہ کی طرف جارہے تھے۔ ملزمان نے 9فائر کئے تاہم ان کو 6گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔