پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی عدالت نے القاعدہ کو فنڈنگ کرنے والے بھارتی شہری کو بڑی سزا سنادی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی) امریکی عدالت نے القاعدہ کو فنڈنگ دینے اور فیڈرل جج کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے بھارتی شہری کو ساڑھے 27 سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 39 سالہ یحیی فاروق نامی بھارتی شہری تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا آیا تھا تاہم وہ بعد ازاں القاعدہ سے منسلک ہوگیا۔ملزم پر الزام تھا کہ اس نے امریکا میں پیدا ہونے والے القاعدہ کے

رکن انور الولاکی کو 2015 میں 22 ہزار ڈالر بطور فنڈ دیے جو یمن جنگ کے لیے استعمال کیے گئے۔یحیی فاروق محمد اپنے دو دوستوں کے ہمراہ 2009 میں یمن گیا اور القاعدہ کے رکن کو رقم پہنچانے کی کوشش کی تاہم غیر موجودگی میں تیسرے شخص کو رقم دے کر واپس آگیا۔امریکی حساس ادارے نے ملزم کو 2015 میں گرفتار کیا تو تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ یحیی فاروق نے فیڈرل جج کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی۔امریکی عدالت میں آزاد عدلیہ کے جج نے مقف اختیار کیا کہ اس شخص نے ہمیں شہریوں کی حفاظت کی دھمکی دی، ایسے لوگوں کو ہرصورت کڑی سزا ملنی چاہیے۔رپورٹ کے مطابق یحیی فاروق 2002 میں بھارت سے امریکا تعلیم حاصل کرنے کے لیے اوہایو یونیورسٹی آیا اور پھر اس نے 2008 میں امریکی خاتون کے ساتھ شادی کرلی۔یاد رہے کہ ماضی میں یحیی پر الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد عدالتی حکم پر اسے اوہایو میں جیل بھیج دیا گیا تھا، ملزم نے سزا سنانے والے جج کو قتل کروانے کے لیے دوسرے قیدی کو 15 ہزار ڈالر ادا کرنے کی پیش کش کی اس کے علاوہ ایف بی آئی کے ایجنٹ کو قتل کروانے کے لیے اپنے فیملی ممبر کو 1 ہزار ڈالر ادا کیے۔

ملزم نے جج کے روبرو پیش ہوکر اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا جس کے بعد عدالت نے بھارتی نژاد امریکی شہری کو ساڑھے 23 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا گیا ملزم کی سزا مکمل ہونے پر اسے ملک بدر کردیا جائے۔دوسری جانب ان تمام الزامات میں پہلے ہی تین گرفتار ملزمان کے عدالت میں مقدمات التوا کا شکار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…