بیروت(این این آئی)مغربی ذرائع نے باور کرایا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے مستعفی ہونے کے اعلان سے چند روز قبل بیروت میں ان کی سواری کو خلل کا نشانہ بنانے کی کوشش کا انکشاف ہوا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کارروائی ایک خصوصی قسم
کے آلات کا نتیجہ تھی جو ایواکس اور ریڈار کو معطل کرنے کے لیے استعمال کے جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ آلہ ایرانی ساخت کا تھا ، اس آلے کا پتہ چلانے کے بعد ریڈار ٹیم نے حریری کی دیگر گاڑیوں اور سواریوں کا بھی معائنہ کیا۔واضح رہے کہ اتوار کے روز سعودی عرب کے عربی روزنامے نے بتایا تھا کہ
مغربی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے حریری کو خبردار کیا ہے کہ ان کو ہلاک کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔اخبار کے مطابق مغربی انتباہات کے بعد سعد حریری ملک سے کوچ کرنے اور استعفے کا اعلان کر پر مجبور ہو گئے۔سعد حریری نے ہفتے کے روز سعودی عرب کے درالحکومت میں موجودگی کے دوران وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔