بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

امریکہ میں ہونیوالے حملے کا ڈراپ سین ملزم کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام نے کہاہے کہ ٹیکساس کے گرجا گھر میں گولیاں چلانے والا شخص جس نے 26 افراد کو ہلاک کیا، اْس کا اپنے سسرال سے جھگڑا چل رہا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ حملے سے قبل حملہ آور نے اپنی ساس کو دھمکی آمیز پیغام بھیجے تھے۔ٹیکساس پبلک سیفٹی کے اہل کار،

فریمن مارٹن نے بتایا کہ یہ احمقانہ نوعیت کا جرم ہے۔ لیکن، ہم آپ کو بتا سکتے ہیں کہ یہ خاندان کے اندر جاری جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔اْنھوں نے بتایا کہ تفتیش کاروں نے چھان بین کی ہے آیا 26 برس کے ڈیون کیلی کے اس عمل کا محرک کیا تھا، جنھیں امریکی ’ایئرمین‘ کے عہدے سے رسوا کْن طریقے سے معطل کیا گیا تھا۔ اْس نے ٹیکساس کے سودرلینڈ اسپرنگز شہر میں اتوار کے روز بیپٹسٹ چرچ میں جاری دعائیہ اجتماع کے عبادت گزاروں پر فائر کھول دیا۔مارٹن نے کہا کہ کیلی کا سسرال وقت بوقت فرسٹ بیپٹسٹ چرچ میں جایا کرتا تھا۔ حالانکہ، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اتوار کی سروس میں وہ لوگ گرجا گھر میں موجود نہیں تھے۔مارٹن نے بتایا کہ یہ نہ تو نسلی نوعیت کا، نہی مذہبی عقائد کا معاملہ تھا۔ یہ خاندان اور سسرال والوں کی آپس کی چپقلش کا قصہ تھا۔امریکہ میں ٹیکساس کے ایک چرچ میں سیاہ لباس اور بلٹ پروف جیکٹ میں ملبوس ایک مسلح سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 26 افراد کا سوگ منایا جا رہا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں پانچ سال سے 72 سال تک کی عمر کے افراد شامل میں۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ یہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا شوٹنگ کا واقعہ ہے اور یہ بات انتہائی المناک ہے کہ یہ واقعہ چرچ میں پیش آیا جو ایک عبادت گاہ ہے۔حملہ آور شخص کی شناخت سرکاری طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم ایک پولیس

اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ شخص 26 سالہ سفید فام ڈیون پیٹرک کیلی ہے۔ امریکی ایئر فورس کا کہناتھا کہ یہ شخص امریکی فضائیہ کے نیو میکسیکو ریاست میں موجود ہولومان ایئر فورس بیس کے لاجسٹکس ریدی نیس یونٹ میں 2010 سے

کام کر رہا تھا اور اسے 2014 میں فضائیہ سے نکال دیا گیا تھا۔ کیلی کو 2012 میں اپنی بیوی اور بچے پر تشدد کرنے کے الزام پر کورٹ مارشل کیا گیا اور خراب رویے کی بنا پر اسے ڈیموٹ کرتے ہوئے ایئر فورس سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…