منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

ایک لاکھ امریکیوں کی ہلاکت کے خدشے کے باوجود امریکہ نے شمالی کوریا کیخلاف خطرناک منصوبہ بنالیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے لیے شمالی کوریا کے جوہری ذخیرے کی گہرائی کا پتا چلانے اور اْسے تباہ کرنے کا ایک ہی راستہ ہے، اور وہ یہ کہ زمینی لڑائی میں ملک کو فتح کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگان نے یہ بات قانون سازوں کو تحریر کردہ ایک مراسلے میں کہی ، جو شمالی کوریا کے ساتھ کسی تنازع کی صورت میں فوجی اقدام اور جانی نقصان کے بارے میں جاننے کے خواہشمند تھے۔

جائنٹ چیفز آف اسٹاف، ریئر ایڈمرل مائیکل جے ڈمونٹ نے مراسلے میں قانون سازوں کو بتایا کہ اس سلسلے میں مخفی بریفنگ زیادہ بہتر معاملہ ہوگا جس دوران امریکہ اور اْس کے اتحادیوں کی صلاحیت کے بارے میں بات کی جاسکے، کہ کس طرح شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں جواب دیا جائے گا اور اس طرح شمالی کوریا کے نیوکلیئر اسلحے کا پتا لگا کر اسے تباہ کیا جائے جو زیر زمین تنصیبات کے اندر چھپا ہوا ہے۔ایوانِ نمائندگان کے کیلیفورنیا کیرکن ٹیڈ لیو اور اریزونا کے روبین گلیگو نے یہ معلومات جاننے کی درخواست کی تھی، جو دونوں ڈیموکریٹ ہیں۔ڈمونٹ کے مراسلے پر ہفتے کے روز ڈیموکریٹک پارٹی کے 15 اور ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے واحد قانون ساز نے ایک بیان جاری کیا جس میں اْنھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے اسلحے کے ذخیرے کو تباہ کرنے کے لیے درکار اقدام تشویش کا باعث لگتا ہے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی کوریا کی صورت حال کے سلسلے میں لڑائی کی بات نہ کریں۔لیو نے بتایا کہ لوگوں کو یہ اہم بات سمجھنی چاہیئے کہ جوہری طاقت رکھنے والے ملک کے ساتھ لڑائی کا کیا مطلب ہوگا۔ اْنھوں نے کہا کہ ابتدائی دِنوں کے دوران 300000 افراد ہلاک ہوسکتے ہیں، جن میں سے 100000 سے زائد امریکی ہوسکتے ہیں۔گلیگو نے کہا کہ قانون ساز یہ بات یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں مکمل شفافیت اپنائی جائے، اور اس بات پر بھی کہ اگر ہمارے سولین راہنما غلط اندازے لگاتے ہیں تو اْس صورت میں کیا کچھ رونما ہو سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…