ممبئی(این این آئی)بھارت کے پائلٹ کیپٹن امول یادونے اپنے گھر کی چھت پرجہاز ٹی اے سی 003 تیارکرلیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق امول یادو کی پانچ منزلہ عمارت جہاں ان کے خاندان کے 19 افراد رہتے ہیں کے گھر میں کوئی لفٹ نہیں تھی، لہذا انھوں نے فیکٹری لیتھوں، کمپریسروں، ویلڈنگ مشینیں کے ساتھ ایک
180 کلو گرام وزنی انجن کو درآمد کیا اور اپنے گھر کی چھت پر ایک انجن والے جہاز کو بنانا شروع کیا۔امول یادو نے آخر کار گذشتہ سال فروری میں چھ نشستوں پر مشتمل پروپیلر جہاز تیار کر لیا جو ان کے مطابق بھارت کے گھر کی چھت پر
بنایا جانے والا پہلا جہاز تھا۔ اس جہاز کو ایک کار کے ذریعے مہاراشٹر کے ایک ہوائی اڈے پر ٹیسٹنگ کے لیے لایا گیا۔اس جہاز کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ایک کرین کی مدد سے چھت سے اتارا گیا۔ یہ جہاز اب ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کھڑا ہے۔