منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امیر ترین سعودی شہزادے ولید بن طلال کی گرفتاری، ان کا جرم کیا تھا؟ انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہزاد ولید بن طلال کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کو کرپشن کے الزامات کے بعد گرفتار کر لیا ہے ولید بن طلال پر منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ولید بن طلال کے ٹوئٹر کمپنی میں اچھے خاصے شیئرز ہیں اس کے علاوہ ان کے سرمایہ کار ادارے سٹی گروپ اور فلمیں بنانے والے ادارے اکیسویں سنچری فوکس میں بھی شیئرز ہیں

وہ 17.1بلین ڈالر ز کے اثاثے رکھنے والے سعودی گروپ کے سربراہ بھی ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق انہوں نے غیر قانونی رقوم منتقل کرکے اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا، ملک میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے سعودی عرب نے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے حکم پر انسداد کرپشن کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر قیادت قائم کردہ انسداد بدعنوانی کمیٹی میں مانیٹرنگ وانویسٹی گیشن اتھارٹی کے چیئرمین، قومی انسداد کرپشن اتھارٹی کے چیئرمین اور جنرل آڈٹ بیورو کے چیئرمین، اٹارنی جنرل اور اسٹیٹ سیکیورٹی کے سربراہ اس کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ کمیٹی کے قیام کا مقصد ملک میں کرپشن کا خاتمہ اور بدعنوانی میں ملوث حکومتی عمال، وزراء، شہزادوں اور سرکردہ شخصیات کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانا ہے۔بی بی سی کے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اپنی طاقت کو مستحکم کرتے ہوئے اصلاحاتی پروگرام کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ 2009 میں جدہ میں آنے والے سیلاب کی فائل بھی دوبارہ کھول رہی ہے جبکہ کورونا وائرس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔شاہ سلمان کی جانب سے جاری ہونے والے شاہی فرمان کے مطابق اینٹی کرپشن کمیٹی کی سربراہی شاہ سلمان نے کی جبکہ ان کے ساتھ مانیٹرنگ اینڈ انویسٹی گیشن کمیشن کے چیئرمین، نیشنل اینٹی کرپشن اتھارٹی کے سربراہ، آڈٹ بیورو کے چیف، اٹارنی جنرل اور سٹیٹ سکیورٹی کے سربراہ بھی شریک تھے۔اس نئی کمیٹی کے پاس کرپشن کرنے والے افراد کے خلاف تحقیقات کرنے، انہیں گرفتار کرنے اور ان پر سفری پابندیاں لگانے کے ساتھ ساتھ ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حق بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…