جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاناما کے بعد نیا ہنگامہ، آج رات کیا ہونیوالا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف، کھلبلی مچ گئی، بڑے بڑوں کے سردی میں پسینے چھوٹ گئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی آئی جے جو کہ تحقیقاتی صحافیوں کی بین الاقوامی کنسورشیم ہے آج رات نئے انکشافات جاری کرے گی، تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی جے نے پاناما لیکس کے تہلکہ خیز انکشافات کے بعد اب نئے انکشافات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی آئی جے کی طرف سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ آج رات نئے انکشافات جاری کرے گی۔

انہوں نے لوگوں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ ہمارے اگلے پراجیکٹ کے لیے تیار ہیں؟۔ اس سے پہلے آئی سی آئی جے پاناما لیکس جاری کرکے تہلکہ مچا چکی ہے، ان لیکس میں آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لاء فرم موزیک فونسیکا کی خفیہ دستاویزات منظر عام پر لائیگئی تھیں جس سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقتور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات سب پر آشکار ہوئے تھے۔ ان دستاویزات میں سعودی عرب کے شاہ سلمان، آئس لینڈ کے وزیراعظم، روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، شام کے صدر اور پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سمیت درجنوں حکمرانوں کے ناموں کا انکشاف کیا گیا تھا۔ آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے تفصیلات منظر عام پر آنے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پاکستان میں پاناما لیکس کے تحت ہی شریف خاندان پر سپریم کورٹ میں کیس چلا اور اعلیٰ عدالت نے میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا جس کی وجہ میاں محمد نواز شریف کو وزارتِ عظمی کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…