نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے چینی سرحد لداخ سے 10ہزار اضافی فوجی نفری واپس بلا لی ہے، فوجی 17ما?نٹین کور کا حصہ تھے جنہیں خاص طور پر چین سے جنگ کے لئے تعینات کیا گیا تھا،کسی بھی جارحیت کو روکنے کے لئے بھارت نے ان فوجیوں کی جگہ اضافی ٹینک ریگولیٹس تعینات کئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈوکھلام بحران کے نتیجہ میں چین سے ملحقہ سرحد کے سیکٹر لداخ میں بھارت نے 10ہزار اضافی نفری
تعینات کی تھی جسے اب واپس بیرکوں میں بلا لیا گیا ہے۔ ان فوجیوں کی تعیناتی خاص طور پر چین سے جنگی منصوبہ بندی کی حکمت عملی کے تحت تعینات کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سرحد پر چین نے بھی اپنے اتنے ہی فوجی تعینات کئے تھے۔ بھارت نے اب اس خلا کو پر کرنے اور کسی بھی مداخلت کے پیش نظر اضافی ٹینک ریگولیٹس تعینات کئے ہیں۔ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ سب اپنی سرحدوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔