جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

اسامہ بن لادن کو کون سا پاکستانی گلوکار پسند تھا، فیورٹ بالی ووڈ گانے کون سے تھے ،ایبٹ آباد آپریشن کے دوران ملنے والی دستاویزات میں اہم انکشافات‎‎

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سی آئی اے کی جانب سے ایبٹ آباد آپریشن کی دستاویزات سامنے لائی جارہی ہیں ۔حال ہی میں سامنے آنیوالی دستاویزات کے مطابق اسامہ بن لادن انتہائی مطلوب ہونے اور روپوشی کی زندگی گزارنے کے باوجود موسیقی کے بھی دلدادہ تھے۔ ان کے کمپیوٹر سے حاصل کردہ مواد میں موسیقی کی کئی ویڈیوز شامل ہیں۔ اسامہ بن لادن کا پسندیدہ گانا بی بی شیرین تھا جس کے 8 مختلف ورژنز ان کے کمپیوٹر میں

موجود تھے۔جبکہ اسامہ بن لادن نصرت فتح علی خان کی قوالیاں، اڈیکاں وچ رت لنگ گئی اور کتھے عشق دا روگ بھی پائی گئیں۔ بالی ووڈ گانے ایک ملاقات ضروری ہے صنم اور آ اب لوٹ چلیں بھی اسامہ کو پسند تھے۔ مشہور زمانہ پشتو گانا کراچی تے روانے گے اور پیخاورخو پیخاور ،،، بھی ہارڈ ڈسک میں پائے گئے۔ رپورٹس کے مطابق اسامہ کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں رقص کے لیے گائے جانے والے پشتو گانے بھی موجود تھے۔دریں اثنا امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے خاندان کی نئی حیران کن ویڈیوز جاری کر دی ہے جس میں ایبٹ آباد کے کمپاؤنڈ میں فلمائی گئی ان ویڈیوز میں بچوں کو کھیلتے ، جھولا جھولتے دکھایا گیا ہے ۔ جانوروں کے باڑے سمیت یہ تمام ویڈیوز سی آئی نے دو ہزار گیارہ کے آپریشن کے دوران ملنے والے کمپیوٹر سے حاصل کیں۔امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں خفیہ رہائش کے دوران ان کے اہل خانہ کی نجی مصروفیات کی نئی ویڈیوز جاری کی ہیں جس میں حمزہ بن لادن ،سمیت دیگر بچوں پوتے پوتیوں کو کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گھر کے اندر اور باہر کی یہ ویڈیوز سی آئی اے نے ایبٹ آباد آپریشن کے دوران ملنے والے ان کے کمپیوٹر سے نکالی ہیں۔

ویڈیوز میں اسامہ کے خاندان کو بغیر کسی خوف کے نارمل زندگی گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ویڈیو میں باڑے میں گائے ، مرغیوں اور خرگوش سمیت دیگر جانور نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیوز میں بچوں کو غباروں کو نشانہ بناتے ، سلائیڈز لیتے اور کھیلتے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک بچی بھی موجود ہے۔ ایک ویڈیو میں بدلتے موسم ، بارش ، برفباری اور آسمان پر پھیلی قوس و قزح کے رنگ بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے 2011 میں ایبٹ آباد کے ایک کمپاؤنڈ میں آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے نے حمزہ بن لادن کی ایران میں شادی کی تصاویر اورویڈیوبھی جاری کردی،امریکی میڈیا کے مطابق دستیاب دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ حمزہ بن لادن کی شادی پاکستان یا افغانستان میں نہیں بلکہ ایران میں انجام پائی تھی۔امریکی ’سی آئی اے‘ چیف مائیک پومپے

کا کہنا تھا کہ نئی دستاویزات نشر کرنے سے امریکیوں کو القاعدہ کے منصوبوں اور دہشت گرد تنظیم کے طریقہ واردات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔امریکی انٹیلی جنس حکام نے مئی 2011ء کو ایبٹ آباد میں بن لادن کے مبینہ ٹھکانے سے 4 لاکھ 70 ہزار دستاویزات قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔ڈیموکریٹس کی مقرب ڈیفنس فاؤنڈیشن کے ایک تحقیق کار بئیل روگیو کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے سے لی گئی دستاویزات کی تازہ قسط منظرعام پر آنے سے القاعدہ کے بارے میں بہت سے سوالوں کے جواب مل سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تازہ نشر کی گئی دستاویزات میں حمزہ بن لادن کی شادی کی تقریب کی ویڈیو بھی شامل ہے۔ عالمی رائے عامہ اور امریکیوں کا خیال ہے کہ یہ تقریب ایران میں منعقد کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…