بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے کونسی نئی نوکری کر لی، تنخواہ کتنی ہوگی!!

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر براک اوباما کو نئی نوکری مل گئی ہے اور اب وہ عدالت میں جیوری کے فرائض انجام دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست الینوائے میں عدالت کے اہلکار نے بتایا کہ سابق صدر براک اوباما جیوری کا رکن بنیں گے۔

اس بارے میں زیادہ تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم یہ تصدیق کی گئی ہے کہ اوباما آئندہ ماہ کک کاؤنٹی آ رہے ہیں۔56 سالہ اوباما کا واشنگٹن ڈی سی اور شکاگو میں ایک ایک مکان ہے۔اوباما اور اہلخانہ تعطیلات گزارنے کے لیے انڈونیشیا میں،صدر اوباما کو عدالت میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ سابق صدور بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش بھی وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے بعد جیوری کی خدمات ادا کر چکے ہیں۔براک اوباما نے ہارورڈ کے لا سکول سے تعلیم حاصل کی اور سینیٹر بننے سے قبل وہ 12 سال تک شکاگو یونیورسٹی کے لاسکول میں پڑھاتے تھے۔اس کے علاوہ انھوں نے شہری حقوق کے وکیل کے طور پر بھی کام کر رکھا ہے۔کاؤنٹی کے جیوری کو ایک دن خدمت کے عوض سوا سترہ ( 17.25)امریکی ڈالر اجرت ملتی ہے۔اوباما اس کاؤنٹی میں جیوری کی خدمات ادا کرنے والی پہلی بڑی شخصیت نہیں ہیں بلکہ ان سے قبل معروف اداکارہ اور میڈیا مالک اوپرا ونفری نے سنہ 2004 میں ایک قتل کے مقدمے میں جیوری کا کردار ادا کیا تھا۔جنوری میں صدارت کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد صدر اوبامہ کو انڈونیشیا میں ارب پتی رچرڈ برینسن کے ساتھ پتنگ کے سہارے پانی میں سرفنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…