منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ چیز ہم سے ابھی لے لو، ایران نے پاکستان کو ایسی چیز دینے کا اعلان کر دیا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ منٹوں میں حل ہو جائے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ تک بجلی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ ایران نے گیس پائپ لائن سرحد تک لانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے لیکن پاکستان کی طرف سے اس سلسلے

میں کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان ایران باہمی تجارت بہتر ہوئی ہے۔تجارتی حجم2017میں 1.2ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے پھر بھی یہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی ممالک کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت کر رہا ہے لہذا پاکستان کی تاجر برادری ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے۔ ایران دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو بینکوں کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی قابل عمل بندوبست کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پراسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران نے پاکستان کی بعض برآمداتی مصنوعات پر 90فیصد سے 200فیصد تک ٹیرف عائد کیا ہوا ہے جو ایران کے ساتھ تجارت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ایران ٹیرف میں نظرثانی کرے جس سے تجارتی حجم بہتر ہو گا،اس سے پاکستان اور ایران کی باہمی تجارت 5ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار مرزا نے کہا کہ بارڈر مارکیٹیں قائم کرنے سے نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…