نیویارک (این این آئی)ایران نے کہا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام صرف دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کے میزائلوں کی رینج بھی اس کی سیکورٹی اور درپیش خطرات کے لحاظ سے مقرر کی گئی ہے۔اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب اسحاق آل حبیب نے اقوام متحدہ کی ترک اسلحہ اور بین الاقوامی
سیکورٹی کی کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ اپنے جائز دفاع اور سیکورٹی کی ضرورتوں کے پیش نظر روایتی ہتھیاروں سے لیس ہونا ہر ملک کا حق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ کہا ہے کہ اس کے میزائل کے تجربات پوری قوت کے ساتھ اور قومی دفاع کے پروگرام کے تحت جاری رہیں گی اور اس پر نہ تو پہلے بات چیت ہوئی اور نہ ہی
ا?ئندہ اس پر کسی سے مذاکرات ہوں گے۔اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب نے دنیا منجملہ مشرق وسطی میں فوجی اخراجات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار اور عام تباہی پھیلانے والے دیگر اسلحہ مشرق وسطی سمیت پوری دنیا کی سیکورٹی کے لئے خطرہ ہیں ۔