پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات کی خواتین نے اپنے بال کٹوا کر عطیہ کرنا شروع کردیئے،بال کیوں کٹوائے جارہے ہیں ،حیرت انگیزانکشاف

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) اماراتی خواتین بال عطیہ کرنے کے مشن پر نکل پڑیں، بال عطیہ کرنے کی اپیل مہم کی صورت اختیار کر گئی۔اماراتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ درجنوں خواتین انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا خواتین

اور بچیوں کے لییاپنے بال عطیہ کرنے کے مشن پر نکل پڑی ہیں۔ یہ مہم اس وقت شروع ہوئی جب ایک 7 سالہ بچی کیموتھراپی کے باعث اپنے بالوں سے محروم ہوگئی تھی اور وہ اسکول میں سر کو ڈھانپ کر رکھتی ہے۔ بال نہ ہونے کی وجہ بعض ہم کلاس طلبہ اس کا مذاق بھی اڑاتے تھے جس پر وہ اکثر رونے لگتی تھی۔جسمول جسمن نامی ایک نرس نے بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج کینسر کی مریضہ نے سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی کہ ایک ڈاکٹر نے بچی کے سرسے ٹوپی ہٹائی جس پر لڑکی کو بہت دکھ ہوا اور وہ رونے لگی۔ لڑکی کو دکْھ بھری کیفیت میں دیکھ کر مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے اپنے بال عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ابوظہبی میں منعقدہ ایک سماجی تقریب میں خواتین کو اپنے بال عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی جسے خوب پذیرائی ملی اور اب وہ ایک مہم کی صورت اختیار کرگئی ہے۔ رنگ و نسل ،ذات پات اور مذہب سے بالا تر ہوکر خواتین کینسر کے مریضوں کو اپنے بال عطیہ کررہی ہیں اور اب تک 20 خواتین نے رضاکارانہ طور اپنے بال مریضوں کو دے چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…