کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں داعش اور طالبان میں جھڑپیں جاری ہیں،جھڑپوں کے نتیجے میں 5ہزار مقامی خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، جھڑپوں میں اس وقت تک داعش کے 8 دہشت گرد ، طالبان کے 12 دہشت گرد اور 8 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار کی تحصیل ہوگیانی میں دہشت گرد تنظیم داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے علاقے سے فرار ہونے والے 5 ہزار مقامی خاندان ارد گرد کی تحصیلوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ترجمان
ننگر ہار گورنر دفترعطا اللہ ہوگیانی نے کہا ہے کہ ہوگیانی کے علاقے وزیر تنگی میں طالبان اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان چند روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔ہوگیانی کے مطابق جھڑپوں میں اس وقت تک داعش کے 8 دہشت گرد ، طالبان کے 12 دہشت گرد اور 8 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جھڑپوں کی وجہ سے علاقے میں مقیم 5 ہزار خاندان اپنے گھر بار کو ترک کر کے ارد گرد کی تحصیلوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں اور انہیں فوری امداد کی فراہمی کی ضرورت ہے۔