بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

سعودی عرب میں بااثر افراد کی 11 سالہ جعلسازی سے 30 ہزار شہریوں کو ایک ارب ڈالر کا نقصان

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شہریوں کو ایک ارب ڈالر کا چونا لگا دیا گیا، سعودی عرب میں بااثر افراد کی 11 سالہ جعلسازی سے 30 ہزار سعودی شہریوں کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ابہامقامی شہریوں کو بیوقوف بناکر ان سے رقوم ہتھانے والے تمام تر حقائق منظرعام پر آجانے کے باوجود آزاد گھوم رہے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق مملکت کے قیام کے بعد سے لے کر اب تک جعلسازی کا اتنا بڑا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔

دھوکہ دینے والوں میں اعلی عہدیدار اور بااثر شخصیات شامل ہیں۔ جعلسازی کی شروعات 2006 کے وسط میں اس وقت ہوئی تھی جب دسیوں افراد نے عسیر کے شہریوں کو راتوں رات مالدار بننے کے سبز باغ دکھا کر ان سے چند بااثر شخصیات کے نام پر رقوم ہتھائیں تھیں۔2006 کے اختتام پر سعودی حصص مارکیٹ کے سقوط پر دھوکہ باز منظر سے غائب ہونا شروع ہوگئے تھے۔ یہ لوگ مقامی شہریوں سے انتہائی منافع بخش منصوبوں میں سرمایہ لگانے کیلئے دولت وصول کررہے تھے اور حصص میں شیئرز خرید کر مزید دولتمند بننے کا چکر چلائے ہوئے تھے۔متاثرین نے عدالتوں سے رجوع کیا تھا۔ 5 کے خلاف 7 سے15 برس قید کی سزا کے فیصلے سلطانی حق کے تحت کئے گئے تھے جبکہ نجی حق کی بابت کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔ یہ لوگ سلطانی حق کے تحت سزا کاٹ کر جیلوں سے باہر آگئے اور نجی حق اب تک ادا نہیں کیا۔1431 ھ کے دوران ایوان شاہی نے عسیر گورنریٹ کو ہدایت جاری کی کہ شہریوں کے حقوق سے کھلواڑ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ گورنریٹ نے معاملہ پبلک پراسیکیویشن کے حوالے کردیا اوریہ معاملہ سلجھ نہ سکا۔ قانونی مشیر یحیی شہرانی کا کہنا ہے کہ یہ بدترین مالی و انتظامی بدعنوانی کا معاملہ ہے۔ اس کا حل ولی عہد سے رجوع کرکے ہی ممکن ہوسکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…