اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین کا امریکہ پر ایک اور وار، امریکی پریشان۔ تفصیلات کے مطابق چین نے سعودی تیل کمپنی سے بڑا معاہدہ کر نے کا عندیہ دے دیا جس کے مطابق چین سعودی تیل کمپنی ارامکو کے پانچ فیصد شیئرز خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے جو کہ 100ارب ڈالر کے ہیں اور پاکستانی روپوں میں یہ تقریباً 100 کھرب روپے بنتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین اپنی سرکاری کمپنیوں پیٹرو چائنہ اور
سائنوپیک کے ذریعے سمجھوتہ کرنے میں کوشاں ہے جبکہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ سال اقتصادی حالات میں بہتری لانے کے لئے سعودی تیل کمپنی ارامکو کے پانچ فیصد بیچنے سے متعلق بیان دیا تھا جس سے ایک کھرب ڈالر وصول ہونے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ چین پانچ فیصد سے زائد حصہ خریدنے کا خواہاں ہے جبکہ چینی کمپنیوں نے اس سلسلے میں بات کرنے سے گریز کیا ہے۔