جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

’’کرپشن بے نقاب کرنے کا تحفہ‘‘ پانامہ لیکس منظر عام پر لانے والی دبنگ خاتون صحافی کو کار سمیت بم سے اڑا دیا گیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مالٹا کے وزیراعظم جوزیف مسقط کی اہلیہ مچل اور دیگر حکومتی شخصیات کی آف شور کمپنیوں کا بھانڈا پھوڑنے والی خاتون صحافی کار بم دھماکے میں ہلاک۔تفصیلات کے مطابق یورپی ملک مالٹا میں کرپشن کو بے نقاب کرنے والی سینئر خاتون صحافی بم دھماکے میں ہلاک کر دی گئی ہیں۔ بدعنوانی سے متعلق تحقیقاتی صحافت کے حوالے سے مشہور خاتون صحافی

ڈیفن کروآنا غالیزیا جن کی عمر 53بر س تھی مالٹا کے دارالحکومت ویلیٹا سے کچھ دوری پر واقع اپنے گھر سے گاڑی میں سوار ہو کر روانہ ہوئیں کہ کچھ دور پہنچ کر ان کی گاڑی میں ایک زور دھار دھماکے ہوا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ صحافی ڈیفنی کی کار میں نصب بم کی شدت اس قدر شدید تھی کہ ان کی گاڑی دھماکے کے بعد سڑک سے دور کھیتوں میں جاگری۔ڈیفنی انویسٹی گیٹو جرنلسٹ تھیں جنہوں نے 2016 میں وزیراعظم جوزیف مسقط کی اہلیہ مچل اور دیگر حکومتی شخصیات کی آف شور کمپنیوں کا بھانڈا پھوڑا تھا تاہم وزیراعظم اور ان کی اہلیہ ہمیشہ آف شور کمپنیوں کی تردید کرتی آئی ہیں۔مالٹا کے وزیراعظم جوزیف مسقط نے اپنے بیان میں صحافی ڈیفنی پر حملے کو بربریت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ڈیفنی پر حملہ آزادی رائے کے اظہار پر حملہ ہے۔خیال رہے کہ صحافی ڈیفنی وزیراعظم کی شدید نقاد تھیں جو ان کی سیاسی اور ذاتی زندگی پر کھل کر تنقید کرتی تھیں۔دوسری جانب مالٹا کے قائد حزب اختلاف ایڈریان ڈیلیا نے ڈیفنی کے قتل کو سیاسی قتل قرار دیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے المناک ہلاکت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ مالٹا کی خاتون اول کی کمپنی منظر عام پر لانے کے بعد سے صحافی کو قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور

انہوں نے متعلقہ حکام کو متعدد بار آگاہ بھی کیا تھا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…