منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک میں ’’نظام‘‘ کی تبدیلی،امریکی وزیرخارجہ نے تشویشناک اعلان کردیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کا مقصد ایران میں جمہوریت کے لیے کوشاں قوتوں کو مضبوط بنانا اور ملک میں حکمران نظام کو تبدیل کرنا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ٹیلرسن نے کہا کہ امریکی تزویراتی حکمت عملی کا مقصد صرف جوہری معاہدے سے نمٹنا نہیں بلکہ ایران کی طرف سے جملہ دھمکیوں اور خطرات سے نمٹنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ واشنگٹن ایرانی اپوزیشن قوتوں اور ملک میں جمہوریت کے قیام کے لیے کوشاں جماعتوں کی معاونت کرنا ہے۔ ہم ایران میں اعتدال پسند ووٹروں کو سپورٹ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ جمہوریت اور آزادی کے لیے کام کرنے والی طاقتوں کو مضبوط بنایا جاسکے۔ امریکا ایران میں اقتدار عوام کو سونپنے اور ملائیت سے ایرانی قوم کو نجات دلانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ان کہنا تھا کہ ایران میں گیم کا اختتام نظام کی تبدیلی ہے مگر ہم جانتے ہیں کہ وہ طویل المدت منصوبہ ہے۔ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے حوالے سے جامع پالیسی کے قائل ہیں اور وہ ایران کی طرف سے تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ سابق صدر براک اوباما نے ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدہ کر کے تہران کو مزید مضبوط بنانے میں اس کی مدد کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی انتخابی مہم سے اب تک ایران کے ساتھ سمجھوتے کو درست کرنے اور اس کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ٹیلرسن نے اپنے انٹرویو میں دہشت گردی کی ایرانی حمایت، خطے میں دہشت گرد تنظیموں کی معاونت بالخصوص یمن میں حوثی باغیوں، شام میں صدر بشار الاسد کی معاونت کے ساتھ خطے میں ایرانی انقلاب کی توسیع پر تفصیلی بات چیت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…