ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2030 میں ’’چاند‘‘ زمین پر آجائے گا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی جی 2030 میں چاند زمین پر ہی لے آئیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی آج کل وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں مسلسل بات کر رہے ہیں۔راہول گاندھی اس حوالے سے عوامی جلسوں اور

سوشل میڈیا کا سہارا بھی لے رہے ہیں۔ایسا ہی کچھ انھوں نے بدھ کو بھی کیا اور وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں دو ٹویٹس کر ڈالیں۔اپنی ٹویٹ میں راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی جی آپ کی جماعت گذشتہ 22 سالوں سے حکومت میں ہے اور اب بھی آپ کا کہنا ہے کہ 2022 تک گجرات سے غربت کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔انھوں نے مزید لکھا کہ میں آپ کو نریندر مودی کی اگلی بات بتاتا ہوں، 2025 تک مودی جی گجرات کے ہر فرد کو چاند پر جانے کے لیے راکٹ دیں گے۔اس کے بعد راہول گاندھی نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 2028 میں مودی جی گجرات کے ہر شخص کو چاند پر ایک مکان دیں گے اور پھر 2030 میں مودی جی چاند ہی کو زمین پر لے آئیں گے۔خیال رہے کہ نریندر مودی اور ان کی گجرات میں ریاستی حکومت راہول گاندھی کے نشانے پر ہے۔راہول گاندھی نے ایک عوامی اجلاس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی کے نزدیکی ساتھی امِت شاہ کے بیٹے جے امِت شاہ کے حوالے سے نریندر مودی پر تنقید کی اور کہا کہ جے امت کی کمپنی کا کاروبار 2014 میں پچاس ہزار روپے کا تھا جو اگلے ہی سال 80 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔اس پر راہول کرانتی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ اگر راہول نے یہ تقریر 2014 میں کی ہوتی تو وہ انڈیا کو مودی سے بچا لیتے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…