بیجنگ(آئی این پی)چینی جنگجو جہازوں نے نام نہاد نیوی گیشن آزادی کے نام پر زیشا جزائر پرامریکی جہازوں کو وارننگ دے کر جزیرے کی حدودسے نکال باہر کیا،چین نے امریکی بحریہ کو تنبیہ کی ہے کہ آئندہ چینی جزیرہ کے قریب آنے پر امریکی جنگجو جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چھن ینگ نے کہا ہے کہ نیوی گیشن آزادی آپریشن کے نام پر زیشا جزائر پر چینی جنگجو جہازوں نے تنبیہ کر
کے امریکی جہازوں کو اپنی حدود سے باہر دھکیل دیا۔ چینی بحریہ نے امریکی بحریہ کو وارننگ دی ہے کہ آئندہ چینی جزیرہ کے قریب آنے پر امریکی جنگجو جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زیشا جزائر چین کا سمندری حصہ ہے اور چین کسی کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔ ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے ملک کی اقتدار اور بحری حقوق اور مفادات کی حفاظت کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ہووا نے کہا کہ 1996 سے زیشا جزائر چین کی بنیادی سمندری حدود میں شامل ہیں۔