ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

جانتے ہیں گھر میں کام کرتی یہ کوئی عام بھارتی عورت نہیں،اس نے ایسا کیا کام کیا ہے کہ بھارتی دفاعی حکام نے اسکے خلاف سخت ترین احکامات جاری کر دئیے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنس تبدیل کر کے مرد سے عورت بننے والا بھارتی نیوی کا اہلکار برطرف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی نیوی کے اہلکار منیش کیگری نے آپریشن کے ذریعے خود کو مرد سے عورت بنا لیا جس پر اسے بھارتی نیوی سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منیش کیگری نے اکتوبر 2016میں بحریہ سے تین ہفتوں کی چھٹی لی

اور دہلی جا کر نجی ہسپتال میں اپنی جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروا لیا۔ اس اقدام کے بعد منیش نے خاموشی سے واپس ڈیوٹی جوائن کر لی اور جنس تبدیلی سے کسی کو آگاہ نہیں کیااور اس بات کو چھپاتا رہا مگر شومئی قسمت کہ اسے پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہو گیا اور تکلیف بڑھنے پر نیوی کے ڈاکٹروں کے سامنے جان پڑ گیا جہاں اس کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ منیش کیگری کے اس کام کی خبر جب اعلیٰ نیوی حکام کو ملی تو انہوں نے منیش کو نیوی کے نفسیاتی امراض کے ہسپتال میں داخل کر دیا جہاں 6ماہ تک اسے مردانہ وارڈ میں رکھا گیا، ڈاکٹروں کی جانب سے منیش کو لاعلاج قرار دیا گیا جس کے بعد اس کا ٹرانسفر نیوی کے انتظامی شعبے میں کر دیا گیا اور اس دوران اس کا کیس وزارت دفاع کو بھیج دیا جہاں سے اسے نوکری سے برطرف کرنے کے احکامات دے دئیے گئے۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ کیونکہ منیش کو بطور مرد نیوی میں بھرتی کیا گیا مگر اس نے خاموشی سے اپنی جنس تبدیل کرائی اور اس کا پتہ نیوی حکام کو نہیں دیا اور اب کیونکہ اس کی جنس کو واپس لانا بھی ممکن نہیں رہا لہٰذا قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پراسے برطرف کیا جاتا ہے۔منیش نے جنس تبدیلی کے بعد اپنا نیا نام سابی رکھا ہے۔ سابی نے وزارت دفاع کے احکامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس کیساتھ نا انصافی ہے جس پر وہ آواز اٹھائے گا اور اپنی نوکری حاصل کرنے کیلئے قانون کا سہارا لے گا۔

 

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…