لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بیوہ خواتین کی دوبارہ شادیوں کو فروغ دینے کیلئے اس سکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ یہ انقلابی قدم پورے بھارت میں سب سے پہلے مدھیہ پردیش میں لیا گیا ہے۔ اس سکیم کے تحت سالانہ 1000 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔ رواں سال جولائی
میں بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو بیوہ خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ایم پی حکومت کے مطابق ریاست میں بیوہ خواتین کی درست تعداد کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس سکیم کا غلط استعمال نہ ہو۔