جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسئلہ کشمیر ’’را‘‘ کے سابق سربراہ نے آسان ترین حل پیش کردیا‎

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بھارتی خفیہ ادارے’’را‘‘کے سابق سربراہ امر جیت سنگھ دولت نے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران کشمیرمیں حالات کو انتہائی خراب کر دیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امر جیب سنگھ دولت نے ان خیالات کا اظہار لندن میں ایک تقریب سے تقریر کے دوران کیا۔ تقریب کا انعقاد ’ لندن سکول آف اکنامکس سائوتھ ایشنا فورم‘ نے کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ طاقت کے ذریعے سے نہیں بلکہ پیار

اور صبر و تحمل کے ذریعے بہت کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ بھارت نے گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران بہت ساری غلطیاں کیں۔ دولت نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بات چیت کی حکمت عملی سے گریز سمجھ سے بالا ہے جبکہ بات چیت کے عمل سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ پاکستانی حساس ادارہ’آئی ایس آئی‘ کے سابق ڈائریکٹرجنرل احسان الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس جولائی سے مقبوضہ کشمیر کی صوحال انتہائی خراب ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فورسز مظاہرین سے انتہائی ظالمانہ طریقے سے پیش آرہی ہیں اور پیلٹ بندوق کا بے تحاشا استعمال کیا جا رہا ہے۔ احسان الحق نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتااور جب تک اسے حل نہیں کر لیا جاتا یہ پوری شدت کے ساتھ ابھرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیا ن اس طرح کا کوئی تنازعہ موجود نہیں ہے جسے بات چیت کے چیت حل نہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور انکے انتہاپسند اتحادی سیاسی فوائد کیلئے پاکستان کے خلاف سخت لب و لہجہ اپنائے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…