کابل (آئی این پی )سابق افغان صدر حامد کرزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا کے کالعدم تنظیم داعش سے رابطے ہیں اور امریکا افغانستان میں داعش کی مدد کر رہا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق افغان صدر حامد کرزئی نے الزام عائد کہ امریکا کے داعش سے رابطے ہیں اور افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کرتا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ امریکی اڈوں سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کو مدد دی جاتی ہے،سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کو کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ تھے اب سب سے زیادہ داعش ہیں ،امریکی انٹیلی جنس کی موجودگی میں ہی داعش کا افغانستان میں وجود ہوا،حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان بھر سے داعش کوامریکی مدد ملنے کی اطلاعات مل رہی ہیں ۔