اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک متنازعہ علاقوں سے گزرتا ہے، امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی میں بیان۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے بھی بھارتی بولی بولتے ہوئے سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبوں کی مخالفت کر دی ہے۔ اس بات کا انکشاف امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے امریکی سینیٹ کی
آرمڈ سروس کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کے دوران ان کے بیان سے ہوا۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا متنازعہ علاقوں سے گزرنا اس پر سوالات کا باعث بنتا ہے۔ہم نے ون بیلٹ ون روڈ کی تعمیر کی اس لیے مخالفت کی ہے کیونکہ اس کا جو حصہ پاکستان میں تعمیر ہورہا ہے وہ متنازعہ علاقوں سے گزرتا ہے‘۔