منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کی خونی پالیسی،پاکستان اور افغانستان میں کیا ہونیوالا ہے؟حامد کرزئی کے سنسنی خیزانکشافات،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/لندن(آئی این پی )افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، کابل سے متعلق امریکا کی نئی پالیسی میں خطے کیلئے لڑائی اور خونریزی کا پیغام ہے۔کابل میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا۔

خطے میں امن کے لئے اسلام آباد کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ امریکا سے متعلق سوال پر سابق افغان کا کہنا تھا،انہیں یقین ہے کہ امریکا کی اس سیاست میں خطے کے خلاف کوئی سازش یا کوئی حکمت عملی ہے ۔ایک سوال پر حامد کرزئی نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کے خلاف ملٹری ایکشن ہونا چاہیے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ کے حالیہ دورہ افغانستان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا انہیں امید ہے کہ یہ دورہ قیام امن کے لیے اہم اور مثبت ثابت ہو گا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم اور جڑے ہوئے بھائی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…