کھٹمنڈو(این این آئی)نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں تین سال کی ایک بچی کو نئی زندہ دیوی کی حیثیت دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ نیپال کی روایت کے مطابق پجاریوں نے تین سالہ بچی کو دیوی قرار دیا اور اسے کٹھمنڈو کے تاریخی دربار میں بھیج دیا۔ایسی دیویوں کی اس وقت تک پوجا ہوتی ہے جب تک کہ وہ بالغ نہ ہو جائیں اور انھیں کماری کہا جاتا ہے۔لال ساڑھی میں ملبوس
تین سالہ بچی ترشنا شاکیہ کو ان کے گھر سے قدیمی دربار لے جایا گیا جہاں ان کی روایتی طور پر پوجا کی گئی۔اب وہ زندہ دیوی کی حیثیت سے قدیمی دربار میں مخصوص نگہداشت میں رکھی جائیں گی۔اس موقعے پر جلوس کی شکل میں انھیں گھر سے دربار تک لے جایا گیا اور بچی کے اہل خانہ ان کے ساتھ تھے۔ روایت کے مطابق ترشنا اس وقت تک کماری رہیں گی جب تک وہ بالغ نہ ہو
جائیں۔ان کے والد بجیا رتن شاکیہ نے بتایاکہ میں خوش بھی ہوں اور اداس بھی ہوں۔ یہ اچھی بات ہے کہ میری بیٹی دیوی بن رہی ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ اب وہ ہم سے دور رہے گی۔