بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پہلے دو ٹکڑے کئے تھے اب پاکستان کے چار ٹکڑے کرینگے، معروف بھارتی سیاستدان کا دماغ چل گیا ، پاگل پن میں ہر حد پار کر گیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے پاکستان کے دو ٹکڑے کئے تھے اب پاکستان کے چار ٹکڑے کرینگے، مارچ یا اپریل میں بھارتی فوج پاکستان میں کارروائی کیلئے تیار ہو جائےگی، بی جے پی رہنما کی ہرزا سرائی پر

مبنی ویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے رہنما سبرامینن سوامی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انتہا پسند ہندو سیاستدان نے پاکستان کے خلاف ہرزا سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج پاکستان میں مارچ یا اپریل 2018ء میں کارروائی کے لیے تیار ہو جائے گی۔ جس کے بعد ہماری فوج پاکستان میں جا کر تمام مسائل حل کر دے گی۔سبرا مینن سوامی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم نے پاکستان کے دو ٹکڑے کیے تھے اب پاکستان کے چار ٹکڑے کریں گے۔ بھارتیہ جنتہ پارٹی کے رہنما کی پاکستان کے خلاف ہرزا سرائی اور گیدڑ بھبھکی پر مبنی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اسے دیوانے کا خواب قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری اور ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں شہریوںاور جوانوں کی شہادت کے بعد پاک فوج کی جانب سے سخت اور شدید جوابی کارروائی بھی جاری ہے جس میں بھارتی فوج کا بڑا جانی و مالی نقصان سامنے آیا ہے جس کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے اس قسم کی ویڈیوز کا آنااچنبھے کی بات نہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…