منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

خاتون پولیس اہلکار نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی کمرہ عدالت میں ایسا کام جسے دیکھ کر جج بھی حیران رہ گیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پولیس آفسیر نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی، عدالت میں بھوک سے بلبلاتی ملزمہ کی بیٹی کو دودھ پلا کر سب کو حیران کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے

مطابق چین میں ایک خاتون پولیس آفیسرنے عدالت میں دوران سماعت بھوک سے بلبلاتی ملزمہ کی شیر خوار بیٹی کو اپنا دودھ پلاکر انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ۔ ملزمہ کی شیر خوار بیٹی کو دودھ پلانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو دنیا بھر میں اس کو غیر معمولی پذیرائی دیکھنے میں آئی اور سوشل میڈیا صارفین کی ایک بری تعداد نے چینی خاتون پولیس آفیسر لینا ہائوکا اس اقدام کو انسانیت کی اعلیٰ مثال قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔ لینا ہائو کا کہنا ہے کہ حال ہی میں وہ ایک بچے کی ماں بنی ہے ، جب ملزمہ کی بچی چیخ وپکار کرنے لگی تو ہم سب پریشان ہو گئے۔ میں نئی نئی ماں بنی ہوں۔ میں نے بچی کو چپ کرانے کی بہت کوشش کی مگروہ خاموش نہیں ہوئی۔ اس کا کہنا ہے کہ کسی بھی خاتون پولیس اہلکار کیساتھ جب ایسا واقعہ پیش آئے تو وہ ایسا ہی کرے گی جیسا کہ اس نے کیا ہے۔ لینا کا کہنا ہے کہ اگر میں بچی کی ماں کی جگہ ہوتی اور وہ میری جگہ تو مجھے توقع ہے وہ بھی ایسا ہی کرتی جیسا میں نے کیا۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…