کوالالمپور(این این آئی)کم جون نیم کو 12 فروری کو کوالالمپور ایئر پورٹ پر زہریلے کپڑے سے قتل کیا گیا،اصل وجہ سامنے آگئی،شمالی کوریا کے سربراہ کے سوتیلے بھائی کم جون نیم کو قتل کرنے والی خواتین کے خلاف ملائشیا میں عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشین اور ویت نامی ملزم خواتین کے خلاف ٹرائل 2 اکتوبر کو شروع کیا جائے گا،
جرم ثابت ہونے پر دونوں خواتین کو سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔کم جون نیم کو 12 فروری کو کوالالمپور ایئر پورٹ پر زہریلے کپڑے سے قتل کیا گیا تھا،امریکی اور جنوبی کوریا ئی انٹیلی جنس کے مطابق منصوبہ بندی کے پیچھے شمالی کوریا کے سیکرٹ ایجنٹس کا ہاتھ تھا۔