پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرکاری دوروں میں شاہانہ اخراجات پر امریکی وزیر صحت مستعفی

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی وزیر صحت سرکاری دوروں کے لئے مہنگے جہازوں میں سفر کرنے پر معافی مانگتے ہوئے مستعفی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر صحت ٹام پرائس سرکاری دوروں کے لیے نجی جہازوں میں سفر کرنے پر نہ صرف معافی مانگ کر مستعفی ہوگئے بلکہ انہوں نے قومی خزانے سے خرچ ہونے والی رقم واپس لوٹانے کی بھی پیش

کش کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹام پرائس نے چارٹرڈ طیاروں میں سفر پر قومی خزانے کی 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم لٹا دی اور یہ خبر سامنے ا?نے کے بعد عوام نے شدید غم و غصے کا مظاہرہ کیا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے وزیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔ٹام پرائس نے اپنے استعفے میں مہنگے جہازوں پر سفر کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی وجہ سے محکمہ صحت کے کام سے توجہ ہٹ گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دوروں پر خرچ ہونے والی رقم قوم کو واپس لوٹانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹام پرائس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں دوروں میں عوام کے پیسے کو خرچ کرنے میں واقعی غیرمحتاط ہوگیا، میں اس بات سے بخوبی واقف ہوں کہ امریکی عوام یہ بات جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی محنت کی کمائی کو سرکاری حکام سمجھداری اور دھیان سے خرچ کررہے ہیں یا یونہی اڑا رہے ہیں۔ٹام پرائس کے بارے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے ناروے کے دورے کے لیے فوجی طیارے کا بھی استعمال کیا۔ سرکاری دوروں میں مہنگے اخراجات اور نجی جہازوں کے استعمال پر ٹرمپ کابینہ کے مزید تین وزرا کے خلاف بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جن میں وزیر

داخلہ ریان زنکی بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں ضابطے کے تحت قومی سلامتی افسران کے سوا باقی تمام سرکاری عہدے داروں کو صرف عوامی طیاروں سے سفر کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیر صحت ٹام پرائس کا استعفی منظور کرلیا ہے اور ان کی جگہ ڈان جے رائٹ کو قائم مقام وزیر صحت بنایا گیا ہے

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…